۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
واعظی

حوزہ / حجت‌الاسلام والمسلمین واعظی نے کہا: دشمن نے اس بار سمجھ لیا ہے کہ جبهہ مقاومت کی مضبوطی کا راز اس کے ایمان، معنویت، فتح کی امید اور شہادت طلبی میں ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر تبلیغات اسلامی قم کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین واعظی نے قم میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع "حزب‌الله زنده ہے" میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جبهه مقاومت میں جو حماسه اور ایثار نظر آتا ہے، وہ امام خمینی (رہ) کے وجود کی برکات میں سے ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن نے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اپنے میڈیا کی طاقت اور اندرونی و بیرونی ایجنٹوں کو استعمال میں لا کر افواہیں پھیلانے اور مایوسی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے تاکہ جبهہ مقاومت کی اس طاقت میں رخنہ ڈالا جا سکے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین واعظی نے کہا: مقاومتی محاذ کے تمام شہداء امام خمینی (رہ) کے مکتب کے شاگرد ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ولایت اور رہنمائی کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: وہ کون سی چیز ہے جس نے مقاومت کے شہداء کو اس بلند مقام تک پہنچایا؟ شہید سید نصرالله نے 33 روزہ جنگ کے بعد، جس میں انہوں نے اسرائیل پر عظیم فتح حاصل کی، دنیا کے درمیان عجیب محبوبیت حاصل کر لی تھی۔ کچھ وقت بعد، وہ تہران میں ایک اجلاس میں شریک ہوئے اور تمام مہمانوں اور غیر ملکی میڈیا کے سامنے انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کا ہاتھ چوم لیا۔ بعد میں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ "میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا تھا کہ یہ تمام عزت و افتخار ان کی اطاعت کے مرہون منت ہے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .